وزیر اعظم نریندر مودی کا 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا 'بڑا
فیصلہ' محض سیاسی مذاق' بن کر رہ جائے گا اگر وہ اپنے بڑے بڑے وعدوں کو
پورا کرنے میں ناکام رہے۔ یہ تبصرہ چین کی سرکاری میڈیا نے کیا ہے۔سرکاری گلوبل ٹائمز نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ایسا بھاری بھرکم اور وسیع
مہم چلانے کے لئے سیاسی جرات کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اسے خوشگوار اختتام
تک پہنچانے میں بہت عقل کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس نے
لکھا ہے کہ اس حقیقت کو
دیکھتے ہوئے کہ لوگوں کو ممکنہ تبدیلی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑ رہی
ہے، اگر بی جے پی بڑے بڑے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی تو مودی کے
لئے یہ ایک مہنگا سیاسی مذاق' بن کر رہ جائے گا۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ پرانے بڑے نوٹوں کا چلن بند کیا جانا ہندوستان میں
کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم بھارت میں بھاری مقدار میں موجود کالا دھن
کا ختم کرنا کبھی بھی آسان مشن نہیں رہا۔